کورونا کی عالمی فہرست میں روس تیزی سے تیسرے نمبر پر آ گیا

سعودی عرب میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 2 ہزار کے قریب ہے جس کے بعد حکومت نے احتیاطی تدابیر میں مزید سختی لائی ہے

1416367
کورونا کی عالمی فہرست میں روس تیزی سے تیسرے نمبر پر آ گیا

کووڈ 19 کے باعث 691 افراد کے ہلاک اور16 ہزار 759  میں وائرس کی تصدیق ہونے والے جاپان میں وبا  کے پیش نظر مزید 13 ممالک  کے شہریوں پر ملک میں داخلے کی پابندی  کے  بعد اس پابندی  کے دائرے میں  آنے والے ممالک کی تعداد 1 سو ہو گئی۔

عالمی کورونا وائرس فہرست میں روس تیزی سے تیسرے نمبر پر آگیا ، ملک میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 جبکہ مزید 107 جانی نقصان سے اموات کی تعداد 2 ہزار 116 تک ہو گئی ہے۔

بھارت میں ایک دن میں مزید 121 افراد کے موت کے منہ میں جانے سے مجموعی جانی نقصان  2ہزار 415 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 74 ہزار 292 تک جا پہنچی ہے۔

6 ہزار 733 اموات ہونے والے ایران میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک میں ایک لاکھ دس ہزار افراد وائرس کی لپیٹ میں آئے۔

سعودی عرب نے مریضوں کی تعداد میں تواتر سے اضافے کے باعث لاک ڈاؤن پالیسیوں میں مزید سختی پیدا کی ہے، ملک میں جانی 264 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 42 ہزار 925 تک ہو گئی ہے۔

ایک دن میں مزید 11 افراد کے کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے بنگلہ دیش میں مصدقہ کیسز کی تعداد 16 ہزار 660  ہے۔

انڈونیشیا میں مزید 16 ہلاکتوں سے جانی نقصان 1 ہزار سے تجاوز کر گیا جبکہ 14 ہزار 749 افراد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان   کچھ یوں ہے:

مصر:544، فلپائن 751 ،  بیلا روس: 135،  افغانستان 127، کویت :75، ملیشیا :109، الجزائر:515،  مراکش 188

خطہ افریقہ میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2400 سے متجاوز  ہو گئی تو متاثرین کی تعداد 69 ہزار 578 ہے۔  صحت کے عالمی ادارے کے مطاق اس خطے میں تقریباً ایک ہزار شعبہ طب کے ملازمین کورونا کی زد میں آئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں