روس: مریضوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

شدید علیل مریضوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی

1414853
روس: مریضوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک

روس کے شہر کراسنوگورسک میں ہلنے جُلنے سے معذور مریضوں کے کئیر سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس وزارت برائے ہنگامی حالات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دارالحکومت ماسکو سے منسلک شہر کراسنوگورسک میں شدید علیل مریضوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 29 افراد موجود تھے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق آگ اسٹیم بوائلر پھٹنے کی وجہ سے لگی ہے اور شعلوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں