روسی وزیر اعظم کے بعد وزرا میں بھی کورونا کی نشاندہی

بر اعظم افریقہ میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کا مشاہدہ

1409288
روسی وزیر اعظم کے بعد  وزرا میں بھی کورونا کی نشاندہی

ایک ہزار 169  افراد کے موت کے منہ میں جانے والے روس  میں وزیر تعمیرات ولا دمیر یاقوشیف اور ان کے نائب  میں کورونا  کی تشخیص کے بعد انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔  گزشتہ روز  وزیر اعظم میخائل  مشوستین نے  بھی مہلک وائرس میں مبتلا ہونے اور اپنے آپ کو قرنطینہ میں لے لینے کا اعلان  کیا تھا۔

ایران میں مزید ایک دن میں 64 اموات کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد  6 ہزار 91 جبکہ متاثرین کی تعداد 95 ہزار 646 ہو گئی۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 69 افراد موت کے منہ میں جانے سے اس ملک میں جانی نقصان 1 ہزار 223 جبکہ مریضوں کی تعداد 37 ہزار 257 ہے۔

براعظم افریقہ میں گزشتہ  ایک دن میں جانی نقصان کچھ یوں ہے: مصر 14، جنوب افریقہ 13، نائجیریا میں 10، سوڈان 5، کینیا 4، الجزائر 3۔

پورے خطے میں مجموعی جانی نقصان 1640 جبکہ مصدقہ واقعات کی تعداد 39 ہزار 18 ہو گئی۔  لیسوتھو  نامی ملک کے علاوہ پورے خطے میں وائرس نے اپنا چہرہ نمودار کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں