کورونا گھریلو تشدد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے: کینیڈئین وزیر

کینیڈا کی خواتین اور جنسی امتیاز پر مبنی امور کی وزیر مریم منصف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے

1406528
کورونا گھریلو تشدد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے: کینیڈئین  وزیر

کینیڈا کی خواتین اور جنسی امتیاز پر مبنی امور کی وزیر مریم منصف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

منصف نے بتایا کہ ملک  کے بعض علاقوں میں  گھریلو تشدد  کی شرح بیس تا تیس فیصد بڑھ چکی ہے۔

ٹورنٹو کے شمالی علاقے یارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ  سترہ مارچ سے ملک میں  لاک ڈاون کے اطلاق  سے اب تک ہمیں گھریلو تشدد میں اضافے کی اطلاعات مل رہی ہیں جن میِں سے اکثر کی  رپورٹ پولیس میں درج نہیں ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں