گرین کارڈ پر ملک میں آمد60 دنوں کے لیے بند ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا ہے

1403429
گرین کارڈ  پر ملک میں آمد60 دنوں کے لیے بند ہے: ٹرمپ

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریک ہجرت کے قانون کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا تاہم  کہا گیا کہ حکم نامے میں صرف مستقل رہائش کی درخواستوں کو روکا جائے گا عارضی طور پر کام کرنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی معیشت میں ملازمتوں  کی مسابقت کو محدود کرنے کے لیے گرین کارڈ کے اجرا کو 60 روز کے لیے روک دیں گے۔
ٹرمپ اس پابندی کو ایک حکم نامے کے ذریعے نافذ کرنا چاہتے ہیں جس پر وہ ممکنہ طور پر آج دستخط کریں گے۔
 امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق ان پر نہیں ہوگا جو امریکا میں عارضی بنیادوں پر داخل ہورہے ہیں اور 60 روز گزرنے کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن روک دینے سے ملکی معیشت بحال ہونے پر بے روزگار امریکیوں کو پہلے موقع ملے گا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے امریکیوں کے لیے یہ غلط اور غیر منصفانہ ہوگا کہ ان کی جگہ بیرونِ ملک سے آنے والے پناہ گزینوں کو دے دی جائے، ہمیں پہلے امریکی ورکرز کا خیال کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکم نامے میں کچھ استثنیٰ بھی شامل ہوں گے اور وہ مزید 60 روز یا زائد عرصے کے لیے اس کی تجدید کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی معیشت کی بحالی کے بعد امریکا کی امیگریشن میں اضافے کا امکان ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ آجر کم تنخواہوں پر  مہاجرین کو نوکری دینے کے بجائے نکالے گئے کارکنان کو دوبارہ ملازمتیں دیں۔

 

 



متعللقہ خبریں