موریتانیہ میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا

موریتانیہ میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا آخری 2 مریضوں کے بھی صحتیاب ہونے کا اعلان کیا گیا

1400933
موریتانیہ میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 2 ملین 3 لاکھ ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے 18 اموات اور ایک ہزار 373 مریضوں کے ساتھ آذربائیجان میں 20 اپریل تک نافذ کئے گئے قرنطینہ کی مدت کو بڑھا کر 4 مئی تک کر دیا گیا ہے۔

ملک میں 24 مارچ کو قرنطیہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیکل اسٹوروں اور مارکیٹوں کے علاوہ تمام کاروباری اور تفریحی مراکز کو ملک کی تمام سرحدوں کو اور شہروں کے درمیان سفر کو بند کر دیا گیا تھا۔

غزہ میں فلسطین وزارت صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

افریقی ملک موریتانیہ میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا آخری 2 مریضوں کے بھی صحتیاب ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کُل 7 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے جن میں سے ایک مریض کی موت واقع ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں