دنیا کورونا وائرس کے پنجے میں، مریضوں کی تعداد لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

1378427
دنیا کورونا وائرس کے پنجے میں، مریضوں کی تعداد لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

چین میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار 199، نئے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 610، نازک حالت کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 778 اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 ہزار 734تک ہے۔

چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 141 ہے ۔

ایران میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 611 تک اور مریضوں کی تعداد 12 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ماہرین کی اسمبلی کے رکن آیت اللہ ہاشمی بھاتی گلپائگانی کے بھی وائرس کا شکار ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وائرس کے مریضوں میں سے 4 ہزار 339 افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ کوروناوائرس سے متاثرہ خواتین و عائلوی امور  کی ذمہ دار نائب صدر معصومہ ابتکار بھی صحتیابی کے بعد اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہی ہیں۔

ایران میں 17 اپریل کو متوقع 11 ویں ٹرم  اور دوسرے راونڈ  کے اسمبلی انتخابات کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 11 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مراکش میں رسل و رسائل اور لاجسٹک کے وزیر عبدالقدیر عمارہ کے بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں تاحال وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ملک میں حماس سے منسلک حکومت نے حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں اسرائیل اور مصر  کے ساتھ سرحدی دروازوں کو دو طرفہ شکل میں بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے سد باب کے لئے اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے اور مارکیٹوں، میڈیکل اسٹوروں اور بینکوں کے علاوہ تمام تجارتی مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 109، کویت میں 104، سعودی عرب میں 103 اور تیونس میں 18 تک پہنچ گئی ہے۔

عراق میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 10 تک اور مریضوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے ۔ موصل شہر میں 2 دن کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

نینوا میں بھی کرفیو نافذ ہے اور 11 اضلاع میں سرحدی چوکیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اردن میں تمام تعلیمی اداروں کو 2 ہفتوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

لیبیا کی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت کے وزیر اعظم فائز السراج نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 ہفتوں تک ملک کی برّی و بحری سرحدوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔

یمن میں حوثیوں نے صنعاء انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے  اقوام متحدہ کی تمام پروازوں کو 2 ہفتوں کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لبنان میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 اور اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ ملک میں مساجد میں باجماعت نماز   کو روک دیا گیا ہے۔

روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 اور مولدووا میں 12 تک پہنچ گئی ہے۔

یوکرائن میں وائرس کی وجہ سے 3 اموات کے بعد پولینڈ کے ساتھ ٹرین سفر منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

ازبکستان میں بھی ایک کرونا کیس کی تشخیص ہوئی ہے ، قزاقستان میں مریضوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

جارجیا میں کووِڈ۔19 کے مریضوں میں سے ایک صحتیاب ہو گیا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں رات کے وقت کرفیو  لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 2 ہفتوں کے لئے تعلیمی مصروفیات کو بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں سیاحتی  و تفریحی مقامات کو بھی 2 ہفتوں تک بند رکھا جائے گا۔ ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 اور اموات کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔

افریقی ممالک میں سے روانڈا  اور ایسواتینی میں ایک ایک کورونا کیس  سامنے آیا ہے۔



متعللقہ خبریں