اقوام متحدہ کی کورونا کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے
اقوام متحدہ نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کردی اور تمام ملکوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمے داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمے داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا نہیں دیکھی۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ اور اس کے خلاف اقدامات کم ہیں۔
کورونا وائرس 122 ملکوں میں پھیل چکا۔ دنیا بھر میں کورونا سے 4600 سے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 67 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے