اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل ہاویئر پیرز انتقال کر گئے

اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل پیریز ڈی کویار طویل علالت کے بعد گزشتہ روز  اپنے آبائی وطن پیرو میں انتقال کر گئے ہیں جن کی عمر 100 سال تھی

1372787
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل ہاویئر پیرز انتقال کر گئے

اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل پیریز ڈی کویار طویل علالت کے بعد گزشتہ روز  اپنے آبائی وطن پیرو میں انتقال کر گئے ہیں۔

 ان کی عمر 100 سال تھی۔

 پریز ڈی کویار سن 1982سے 10 سال تک اقوام متحدہ کے سربراہ رہے۔

ان کے دور میں امریکہ  اور سویت یونین کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہوا اور مشرقی وسطی میں ایران و عراق کے درمیان جنگ بندی کا معاھدہ طے پایا۔

 ان کی موت پر اقوام متحدہ کے موجودہ سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرش نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے کہا انہیں ایک قابل سیاستدان اور ایک پرعزم سفارتکار قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں