امریکہ، شام اور شامی عوام کی دولت  کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹ رہا ہے: شوئے گوئے

امریکہ شام کے پیٹرول کے کنووں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور شام اور شامی عوام کی دولت  کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹ رہا ہے: وزیر دفاع سرگے شوئے گوئے

1362156
امریکہ، شام اور شامی عوام کی دولت  کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹ رہا ہے: شوئے گوئے

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گوئے  نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے پیٹرول فیلڈز کو لُوٹ رہا ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں، اٹلی کے وزیر خارجہ لُوئی جی ڈی مائیو اور وزیر دفاع لورینزو ہوئیے رینی اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور وزیر دفاع سرگے شوئے گوئے کے درمیان 2+2 فارمیٹ پر وزراء اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام  کے موضوعات  پر بھی بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد سرگے شوئے گوئے اور سرگے لاوروف نے اٹلی کے وزیر اعظم گسپے کونتے  کے ساتھ ملاقات کی۔

بعد ازاں شوئے گوئےا ور لاوروف نے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سرگے شوئے گوئے نے امریکہ کو  شام میں لُوٹ مار کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے پیٹرول کے کنووں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور شام اور شامی عوام کی دولت  کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں