ترک فوج پر حملے افسوس ناک ہیں،مذمت کرتے ہیں:پومپیئو

وزیر  خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسد انتظامیہ روس،ایران اور حزب اللہ کی  حمایت سے ادلب کی عوام  پر  ظالمانہ حملے  کرر ہی ہے جس کی امریکہ مذمت کرتا ہے

1353626
ترک فوج پر حملے افسوس ناک ہیں،مذمت کرتے ہیں:پومپیئو

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے     شامی فوج کے خلاف ترکی کی  کاروائی  کو  حق بجانب قرار دیا ہے ۔

 وزیر  خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسد انتظامیہ روس،ایران اور حزب اللہ کی  حمایت سے ادلب کی عوام  پر  ظالمانہ حملے  کرر ہی ہے جس کی امریکہ مذمت کرتا ہے۔

 پومپیئو نے  کہا کہ   3 فروری کو   ترک فوجیوں پر حملے        کی امریکہ مذمت کرتا ہے  اور  ہم  بطور  رکن نیٹو،ترکی کے ساتھ ہیں اور اس کے جائز حقوق  اور کاروائیوں کو دفاع کرنے سمیت  ترک فوجیوں کی ہلاکت پر   حکومت ترکی سے تعزیت کرتے ہیں۔

 امریکی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ   شامی انتظامیہ  روس ایران اور حزب اللہ  کے اقدامات شمالی شام میں جنگ بندی کی بحالی  میں رکاوٹ ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ  اس طرح کے وحشیانہ اقدامات  ختم ہوں ،انسانی امداد کی بحالی ممکن بنے  اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254   کے تحت امن  بحال کیا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں