ادلب سے متعدد دہشتگرد لیبیا منتقل ہو چکے ہیں: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے باور کرایا ہے کہ متعدد دہشتگرد شامی صوبے ادلب سے لیبیا منتقل ہو چکے ہیں اور وہ ادلب میں اپنے ٹھکانوں سے ہاتھو دھو رہے ہیں

1340570
ادلب سے متعدد دہشتگرد لیبیا منتقل ہو چکے ہیں: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے باور کرایا ہے کہ متعدد دہشتگرد شامی صوبے ادلب سے لیبیا منتقل ہو چکے ہیں۔

کولمبو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند اِدلب میں اپنے ٹھکانوں سے ہاتھو دھو رہے ہیں۔

لیبیا کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر اور وفاق کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے درمیان گزشتہ روز ماسکو میں بات چیت کے دوران لیبیا کے تصفیے کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔

روسی وزیر خارجہ  نے لیبیا میں تمام فریقین  سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیبیا میں فائر بندی کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے روس اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں