یوکرائن انٹرنیشنل ائیر لائنز ایران کی فضائی حدود سے پرواز نہیں کرے گی

پروازوں کے روٹ تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور اب کے بعد یوکرائن ائیر لائن ایران کی فضائی حدود سے پرواز نہیں کرے گی: ییوگنے دہنی

1339124
یوکرائن انٹرنیشنل ائیر لائنز ایران کی فضائی حدود سے پرواز نہیں کرے گی

یوکرائن انٹرنیشنل ائیر لائنز ایران کی فضائی حدود سے پرواز نہیں کرے گی۔

ایران کی طرف سے یوکرائن کا طیارہ گرائے جانے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یوکرائن انٹرنیشنل ائیر لائنز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پروازوں کے روٹ تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور اب کے بعد یوکرائن ائیر لائن ایران کی فضائی حدود سے پرواز نہیں کرے گی۔

یوکرائن انٹرنیشنل ائیر لائنز   کے جنرل منیجر ییوگنے دہنی نے کہا ہے کہ "ہم نے ایک لمحے کے لئے بھی نہیں سوچا تھا کہ ہماری ٹیم ایسے کسی المیے کا شکار ہو سکتی ہے۔ ہم ،اس معاملے میں، ہمارے ساتھ اتفاق کرنے والوں کے شکر گزار ہیں"۔

یوکرائن کی خفیہ ایجنسی SBU کے سربراہ  ایوان باکانوف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم جانتے ہیں کہ یہ میزائل آٹو میٹک نہیں بلکہ خود فائر کیا گیا  ہے۔  پہلے ہمارے سامنے دو احتمال تھے ایک یہ کہ طیارے کو گرایا گیا ہے اور دوسرا یہ کہ طیارہ دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے۔  لیکن آج ہم پُر یقین ہیں کہ ہمارے طیارے کو گرایا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں