فوج ملکی دفاع کےلیے چوکس ہوجائے:کم جونگ ان
شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن نے اپنے فوجی حکام اور سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی دفاع اور جغرافیائی سلامتی کے لیے چوکس ہو جائیں
1331784
شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن نے اپنے فوجی حکام اور سفارت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی دفاع اور جغرافیائی سلامتی کے لیے چوکس ہو جائیں۔
شمالی کوریائی لیڈر کا یہ بیان سرکاری میڈیا پر نشر کیا گیا ہے ۔
کم جونگ اُن نے یہ بیان حکمران ورکرز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دیا۔
انہوں نے ملک کی اقتصادیات کو متحرک کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا اعلان کیا۔
شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس دو روز سے جاری ہے۔
امکان ہے کہ اس اجلاس میں کم جونگ اُن امریکہ کے ساتھ اختلافات کے شکار جوہری مذاکراتی عمل کو معطل کر سکتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے