موریطانیہ میں ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 57 افراد جان بحق

آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150افراد سوار تھے۔ یہ کشتی 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا

1318280
موریطانیہ  میں  ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 57 افراد جان بحق

بحر اوقیانوس میں موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم IOM نے یہ بات بدھ کے روز بتائی۔ آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے۔

آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے۔ یہ کشتی 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔ افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ رواں برس کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔

 



متعللقہ خبریں