امریکہ: پرل ہاربرپر فائرنگ،2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

1318045
امریکہ: پرل ہاربرپر فائرنگ،2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ،پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سول  ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔

نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ  فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

واقعے کے بعد پرل ہاربر پر   سخت حفاظتی اقدامات  کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔



متعللقہ خبریں