نائیجیریا:بوکو حرام کے خلاف آپریشن،13 دہشتگرد ہلاک

ملکی فوج  کے ترجمان امینو اِلیاسو نے  اخباری نمائندوں  کو بتایا کہ   صوبہ بورنو کے علاقے ڈوگوری  میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا گیا  جس میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد  زخمی حالت میں فرار ہو گئے

1314775
نائیجیریا:بوکو حرام کے خلاف آپریشن،13 دہشتگرد ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں  دہشتگرد تنظیم  بوکو حرام   کے 13 کارندے ہلاک کر دیئے گئے۔

ملکی فوج  کے ترجمان امینو اِلیاسو نے  اخباری نمائندوں  کو بتایا کہ   صوبہ بورنو کے علاقے ڈوگوری  میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا گیا  جس میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد  زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

اس آپریشن میں  4 فوجی  بھی زخمی ہوئے  لیکن  تنظیم  کا بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ۔

 دوروزہ آپریشن کے دوران فوج نے  9 دہشت گردوں کو  ہلاک کیا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں