چین پر پابندیاں،امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

امریکی صدر ٹرمپ  کی طرف سے ہانگ کانگ  میں مظاہروں  کے دوران حقوق  انسانی  کی خلاف ورزیوں اور   حفاظتی اہلکاروں  کےتشددآمیز رویے   کے خلاف ایک قانون کی منظوری  کے بعد امریکی سفیر کو احتجا ج کےلیے طلب کیا گیا

1313977
چین پر پابندیاں،امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

چین میں متعین امریکی سفیر  ٹیری برانسٹاڈ  کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ  کی طرف سے ہانگ کانگ  میں مظاہروں  کے دوران   حقوق  انسانی  کی خلاف ورزیوں اور   حفاظتی اہلکاروں  کےتشددآمیز رویے   کے خلاف ایک قانون کی منظوری  کے بعد امریکی سفیر کو احتجا ج کےلیے طلب کیا گیا ۔

  نائب چینی وزیر خارجہ لی یو چنگ نے  امریکی سفیر کو آگاہ کیا  کہ  یہ قانون  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے علاوہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے  اور اگر امریکہ چین سے تعلقات مزید خراب نہیں کرنا چاہتا تو اُسے اس قانون کو منسوخ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے  ہانگ کانگ  کے مظاہروں میں  حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں   پر بعض   چینی عہدے داروں پر پابندیوں کا ایک قانون منظور کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں