امریکی عہدےداروں نے خلیفہ حفتر سے ملاقات کی ہے:امریکی محکمہ خارجہ

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ  بعض  امریکی  عہدے داروں کے ایک وفد نے 24 نومبر کو لیبیا کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر سے ملاقات کی تھی

1312861
امریکی عہدےداروں نے خلیفہ حفتر سے ملاقات کی ہے:امریکی محکمہ خارجہ

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ  بعض  امریکی  عہدے داروں کے ایک وفد نے 24 نومبر کو لیبیا کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر سے ملاقات کی تھی ۔

بتایا گیاہے کہ اس ملاقات میں دشمنانہ کارروائیاں روکنے اور لیبیا میں سیاسی حل کے اطلاق کے طریقہ کار زیر بحث آئے جبکہ دارالحکومت طرابلس میں عسکری کارروائیاں روکنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

 واضح رہے کہ لیبیا میں حفتر کی فوج رواں سال اپریل سے طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ طرابلس اس وقت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ وفاق کی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔

بیان کے مطابق، امریکی وفد میں قومی سلامتی کونسل کی خاتون نائب مشیر وکٹوریا کوٹس بھی شامل تھیں تاہم، حفتر اور امریکی وفد کی ملاقات کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وفد نے زور دیا کہ    واشنگٹن انتظامیہ  لیبیا کی خود مختاری اور اس کی اراضی کی وحدت کو مکمل طور پر حمایت کرتی  ہے جبکہ  امریکی وفد  نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ روس ، لیبیا ئی عوام کے بہانے  اس تنازعے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے 14 نومبر کو جنرل خلیفہ حفتر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طرابلس میں اپنا فوجی آپریشن روک دیں۔

 یہ مطالبہ وفاقی حکومت میں شامل وزراء کے واشنگٹن کے دورے کے فوری بعد سامنے آیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں