شام میں امریکہ کے 500 سے 600 تک فوجی موجود رہیں گے: مارک مِلی

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف دباو کو جاری نہ رکھا گیا تو یہ تنظیم دوبارہ سے طاقت پکڑ سکتی ہے: مارک مِلی

1303883
شام میں امریکہ کے 500 سے 600 تک فوجی موجود رہیں گے: مارک مِلی

امریکہ کی مسلح  افواج کے سربراہ مارک مِلی نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے 500 سے 600 تک فوجی موجود رہیں گے۔

اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں مِلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے لئے امریکہ کے فوجی شام میں موجود رہیں گے۔ تاہم یہ حتمی ہے کہ  ان کی تعداد ایک ہزار سے کم ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ ہم وہاں 500 فوجی رکھیں یا پھر 600 ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف دباو کو جاری نہ رکھا گیا تو یہ تنظیم دوبارہ سے طاقت پکڑ سکتی ہے۔

مارک مِلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت نے تنظیم پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔ تنظیم کے نئے سرغنہ کے بارے میں ہمارے پاس اہم معلومات موجود ہیں اور جیسے ہی ہمیں موقع ملا ہم اسے بھی گرفتار کر لیں گے۔



متعللقہ خبریں