برکینا فاسو: مسلح حملے میں ناظم بلدیہ سمیت 3 افراد ہلاک

بتایا گیاہے کہ عمرو ڈیکو کی گاڑی پر گزشتہ شام  نامعلوم افراد نے  فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں وہ  اور اُن کےساتھ بیٹھے 3 افراد ہلاک ہو گئے

1299754
برکینا فاسو: مسلح حملے میں ناظم بلدیہ سمیت 3 افراد ہلاک

برکینا فاسو  کے شمالی صوبہ جیبو کے ناظم بلدیہ عمرو  ڈیکو مسلح حملے میں مارے گئے۔

 بتایا گیاہے کہ ڈیکو کی گاڑی پر گزشتہ شام   نا معلوم افراد نے  فائرنگ کر دی  جس کے نتیجے میں وہ  اور اُن کےساتھ بیٹھے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 اسی شہر میں  گزشتہ ہفتے بھی ایک مسلح حملے میں  16 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کے  شہر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

 برکینا فاسو میں  4 سالوں کے دوران  دہشتگردانہ حملوں میں   500  سے زائد  افراد ہلاک  ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے 13 صوبوں میں سے 7 میں ہنگام حالت نافذ ہے ۔

 



متعللقہ خبریں