حملے طالبان کی عوام اور سرکاری اداروں سے مکمل لاپرواہی کا کھلا اظہار ہیں: امریکہ

طالبان کو افغان عوام اور ملک کے مستقبل کو اس قدر سنجیدہ سطح پر نقصان پہنچانے والے حملوں، تشدد اور تباہی و بربادی کی جگہ امن کے لئے ایک حقیقی عزم کے مظاہرے کا آغاز کرنا چاہیے: امریکہ وزارت خارجہ

1271751
حملے طالبان کی عوام اور سرکاری اداروں سے مکمل لاپرواہی کا کھلا اظہار ہیں: امریکہ

امریکی انتظامیہ نے طالبان کی طرف سے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ پروان میں کئے گئے اور 48 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ  کی طرف سے کل افغانستان میں طالبان کی طرف سے کئے گئے حملوں سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "طالبان ان حملوں سے کھلے بندوں یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ انہیں نہ تو افغان عوام کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی افغانستان کے اداروں  کی۔ طالبان کو افغان عوام اور ملک کے مستقبل  کو اس قدر سنجیدہ سطح پر نقصان پہنچانے والے حملوں، تشدد اور تباہی و بربادی کی جگہ امن کے لئے ایک حقیقی عزم کے مظاہرے کا آغاز کرنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کابل اور صوبہ پروان میں طالبان کی طرف سے کئے گئے 2 خودکش حملوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پہلا حملہ صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی شرکت سے منعقدہ انتخابی جلوس پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسرا حملہ دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب کیا گیا جس میں 22 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے۔

دونوں حملوں میں ہلاک والے افراد میں اکثریت شہریوں کی تھی۔



متعللقہ خبریں