امریکہ: فوڈ فیسٹیول پر فائرنگ،3 افراد ہلاک 12 زخمی

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور" گلروے گارلک فیسٹیول" میں رکاوٹ کو ہٹانے کے بعد داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی

1243941
امریکہ: فوڈ فیسٹیول پر فائرنگ،3 افراد ہلاک 12 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں "فوڈ فیسٹیول" میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق،  اس  واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا  کہنا ہے کہ  علاقے میں ایک اور  حملہ آور موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور" گلروے گارلک فیسٹیول" میں رکاوٹ کو ہٹانے کے بعد داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

 خاتون عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفید فام اور عمر 30 سال کے قریب تھی جبکہ اس کے ہاتھ میں رائفل تھی۔

پولیس نے  وہاں  موجود  تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں