شمالی کوریا: '19۔2ڈونگ مینگ' فوجی مشقیں مذاکرات کے سمجھوتے پر منفی اثرات مرتب  کر سکتی ہیں

مشقیں مذاکرات کے سمجھوتے پر منفی اثرات ڈالیں گی، ہم امریکہ کے آئندہ طرزعمل کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا۔امریکہ مذاکرات کے فیصلے کو شکل دیں گے: شمالی کوریا وزارت خارجہ

1236907
شمالی کوریا: '19۔2ڈونگ مینگ' فوجی مشقیں مذاکرات کے سمجھوتے پر منفی اثرات مرتب  کر سکتی ہیں

شمالی کوریا نے وارننگ دی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان آئندہ ماہ متوقع فوجی مشقیں واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کے سمجھوتے پر منفی اثرات مرتب  کر سکتی ہیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کی شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی KCNA کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان آئندہ ماہ متوقع '19۔2ڈونگ مینگ  'جنگی مشقوں  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشقوں کے انعقاد کی صورت میں پیانگ یانگ انتظامیہ واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ نئے سرے سے اور تاحال تیاریوں کی حالت میں متوقع مذاکرات پر نظر ثانی کرے گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مشقوں کا انعقاد مذکورہ مذاکرات کے لئے جاری تیاریوں کو منفی شکل میں متاثر کرے گا۔ ہم امریکہ کے آئندہ طرزعمل کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا۔امریکہ مذاکرات کے آغاز کے فیصلے کو شکل دیں گے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری فوجی مشقوں اور فوجی تجربات کوریا جزیرہ نما پر قبضے کے پلان کے طور پر دکھائی دے رہی ہیں اور ہمیں امریکہ کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کے ساتھ روکے ہوئے جوہری پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی تحریک دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن  پہلی دفعہ 12 جون 2018 کو سنگاپور میں منعقدہ تاریخی مذاکرات میں آمنے سامنے آئے اور یہاں دونوں رہنماوں کے درمیان کوریا جزیرہ نما سے جوہری اسلحے کی صفائی اور پائیدار امن کے موضوع پر سمجھوتہ طے پایا تھا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان دوسری ملاقات 26 سے 27 فروری 2019 کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہوئی تاہم ان مذاکرات میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں پا سکا۔

ٹرمپ اور کِم کے درمیان حالیہ ملاقات 30 جون شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع بفر زون میں ہوئی اور اس ملاقات میں جوہری مذاکرات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں