روس: سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک، 9 زخمی

اِرکتسک کے علاقے میں گذشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے کا سامنا ہے۔ سیلاب کی  وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے

1228458
روس: سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک، 9 زخمی

روس میں سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

روس کے نائب وزیر اعظم وتالی متکو نے روس ۔24 ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اِرکتسک کے علاقے میں گذشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے کا سامنا ہے۔ سیلاب کی  وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے 3 ہزار  گھر متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات  پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اس سے قبل سیلاب سے متعلق ہنگامی   اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے سیلاب زدگان کی فوری امداد کے احکامات جاری کئے تھے۔



متعللقہ خبریں