برازیل کے ایک بار پر فائرنگ،11 افراد ہلاک

حکام کے مطابق،یہ واقعہ شمالی صوبہ  پارہ کے صدر مقام  بیلیم میں واقع ایک بار میں پیش آیا جس میں  6 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک  ہو گئے

1204113
برازیل کے ایک بار پر فائرنگ،11 افراد ہلاک

برازیل کے ایک بار پر  مسلح حملے کے دوران 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق، یہ واقعہ  شمالی صوبہ  پارہ کے صدر مقام  بیلیم میں واقع ایک بار  پر  موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کر دی ۔

اس واقعے میں  6 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک  ہو گئے    ۔

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صدر یائر بولسونارو نے  اسی سال جنوری میں   ملک بھر میں قتل کی  وارداتوں میں اضافے  کے پیش نظر  عوام    کو اسلحہ خریدنے کی اجازت دے دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں