پیٹر شناہن کو وزیر دفاع نامزد کرنے کا فیصلہ: وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی

اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران شناہن نے ثابت کیا ہے  کہ وہ وزارتِ دفاع کی قیادت کے اہل ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے

1198672
پیٹر شناہن کو وزیر دفاع نامزد کرنے کا فیصلہ: وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیٹر شناہن کو امریکہ کا نیا وزیرِ دفاع نامزد کریں گے۔

شناہن رواں سال جنوری سے قائم مقام وزیرِ دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہیں یہ ذمہ داری وزیرِ دفاع جِم میٹس کے استعفے کے بعد سونپی گئی تھی جو گزشتہ سال بعض پالیسی امور پر صدر ٹرمپ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے۔

شناہن کی بطور وزیرِ دفاع نامزدگی کا اعلان وائٹ ہاؤس کی  ترجمان  سارہ سینڈرز نے  گزشتہ روز  ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران شناہن نے ثابت کیا ہے  کہ وہ وزارتِ دفاع کی قیادت کے اہل ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔

اپنی نامزدگی کے اعلان پر ردِ عمل میں شناہن نے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور اگر سینیٹ نے ان کی تقرری کی توثیق کردی تو وہ امریکی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور امریکی فوجیوں کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 

انہیں صدر ٹرمپ نے مارچ 2017 میں نائب وزیرِ دفاع نامزد کیا تھا اور انہیں امریکی فوج میں اضافے سے متعلق منصوبوں کی نگرانی کا  فرض   سونپا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں