ایران پر پابندیوں کی صورت میں یہ ملک جنگ کی جانب پھسلے گا، نیو یارک ٹائمز

امریکی پابندیاں ایران کو مشکلات سے دو چار کریں گی

1191669
ایران پر پابندیوں کی صورت میں یہ ملک جنگ کی جانب پھسلے گا، نیو یارک ٹائمز

بتایا گیا ہے کہ متحدہ امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی انتظامیہ  کی جانب سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی صورت میں یہ ملک کسی نئی جنگ کی جانب پھسلنے  لگے گا۔

امریکی نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک کالم میں گزشتہ برس لبنانی حزب اللہ کو فراہم کردہ فنڈ کی راہ کو بند کرنے کے لیے ایران پر تیل کی فروخت پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے چین، ہندوستان، ترکی، جنوبی کوریا اور جاپان کی طرح کے  بڑے خریداروں کو مبرا قرا ردیتے ہوئے   حالات کا جائزہ لینے والے  ٹرمپ نے تہران  انتظامیہ  کے اس پر خاموشی سادھنے سے شہہ حاصل کرتے ہوئے  اب  مندرجہ بالا ممالک کو بھی  تیل کی ترسیل  پر پابندی عائد کرنے کے درپے ہے۔

کالم میں  توجہ مبذول کرائی ہے کہ اسرائیل اور اتحادیوں کے نام پر خطے میں کاروائیوں کی بنا  پر ایران کو سزا دینے کی  کوشش کی جا رہی ہے ،  امریکی انتظامیہ تہران کی جوہری سرگرمیوں کے معاملے میں سابق امریکی سدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے  مذاکرات کی پالیسیوں سے ہٹ کر سخت گیر عمل درآمد کے ذریعے اس ملک کو گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور  کی درپے ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں