صدر بوتفلیقہ جلد ہی مستعفی ہو جائیں گے: ایوان صدر

الجزائری صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ اپنی موجودہ آئینی مدت ختم ہونے سے قبل عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کا اعلان ایوان صدر نے کر دیا ہے

1175181
صدر بوتفلیقہ جلد ہی مستعفی ہو جائیں گے: ایوان صدر

الجزائری صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ اپنی موجودہ آئینی مدت ختم ہونے سے قبل عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

الجزائر کے ایوان صدر  نے گزشتہ روز ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے۔

 یاد رہے کہ   بوتفلیقہ کی چوتھی مدتِ صدارت 28 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔

صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ  صدر  عبدالعزیز بوتفلیقہ منصبِ صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی عبوری دور میں اہم فیصلوں میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

 وہ 2013میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے جزوی طور پر معذور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سالوں کے دوران میں شاذو ناظر  ہی  عوام میں نظر آئے ہیں مگر اس کے باوجود انھوں نے اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ صدر بوتفلیقہ نے 12 مارچ کو اپنے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے بعد 18 اپریل کو ہونےوالے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا اور وہ پانچویں مدت صدارت کے لیے بطور امیدوار بھی دستبردار ہوگئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں