صومالیہ: افریکوم قوت کا حملہ،الشباب کے35 شرپسند ہلاک

امریکی زیر قیادت   افریکوم  قوت نے  صومالیہ کے علاقے ہیران پر   حملہ کرتےہوئے الشباب تنظیم کے 35 شر پسند ہلاک کر دیئے

1152406
صومالیہ: افریکوم قوت کا حملہ،الشباب کے35 شرپسند ہلاک

امریکی زیر قیادت   افریکوم  قوت نے  صومالیہ کے علاقے ہیران پر   حملہ کرتےہوئے الشباب تنظیم کے 35 شر پسند ہلاک کر دیئے۔

 افریکوم  کے مطابق ، حکومت صومالیہ  کے ساتھ تعاون  کے نتیجے میں   یہ کاروائی  کی گئی   جس کے دوران   الشباب تنظیم   کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

 افریکوم   آپریشن کے  کمانڈر جنرل گریگ اولسن  نے بتایا ہے کہ اس حملے  کے نتیجے  میں  الشباب     کے   اجتماعی مرکز کو  تباہ کر دیا گیا     ہے جہاں یہ تنظیم حملوں کی منصوبہ بندی کر دی تھی ۔

 بیان میں   شہریوں    کی  ہلاکتوں  کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔



متعللقہ خبریں