شمالی کوریا پر کوئی زمانی پابندی نہیں ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا سے جوہری اسلحے کی صفائی کے لئے کوئی زمانی دباو نہیں ہے۔ جلد ہو یا بدیر نتیجے کے اعتبار سے ہم شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک  دیکھنا چاہتے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1148878
شمالی کوریا پر کوئی زمانی پابندی نہیں ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری اسلحے کی صفائی کے لئے کوئی زمانی دباو نہیں ہے۔ جلد ہو یا بدیر نتیجے کے اعتبار سے ہم شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک  دیکھنا چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ  ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں انہوں نے 27 سے 28 فروری کے دوران  شمالی کوریا کے ساتھ متوقع سربراہی اجلاس کے بارے میں بات چیت کی۔

ٹرمپ۔ جائے اِن کی ملاقات کے بارے میں وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی جس میں انہوں نے  27 سے 28 فروری کے دوران ویتنام کے شہر ہنوئی میں شمالی کوریا کے ساتھ متوقع سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کی۔ دونوں رہنماوں نے سربراہی اجلاس کے بارے میں قریبی رابطے میں رہنے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں کے لئے شمالی کوریا کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری اسلحے کی صفائی کے معاملے میں ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ اس موضوع پر کوئی زمانی حد بندی نہیں ہے۔   جلد ہو یا بدیر نتیجے کے اعتبار سے ہم شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور آخر کار ہم اسے دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ  نے کانگریس میں اتحاد کی صورتحال کے بارے میں خطاب کے دوران شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن  کے ساتھ متوقع دوسرے سربراہی اجلاس  کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں