امریکہ خود سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد روس کو قصوروار ٹھہرا رہا ہے: پوتن

اگر امریکہ نے یورپ میں اپنے میزائل  نصب کرنا جاری رکھا تو  ہم بھی اس سے مشابہہ اقدامات کریں گے: صدر ولادی میر پوتن

1149352
امریکہ خود سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد روس کو قصوروار ٹھہرا رہا ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے امریکہ کے، درمیانی مسافت کے جوہری فورسز سمجھوتے سے دستبرداری  کے ، فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد روس کو قصوروار ٹھہرا رہا ہے۔

پوتن نے وفاقی اسمبلی  کے اراکین سے خطاب  کیا جس میں انہوں نے  کہا ہے کہ امریکہ نے ٹام ہاک میزائلوں کے لئے رومانیہ اور پولینڈ میں میزائل لانچنگ سسٹم لگا کر سمجھوتے کی خود خلاف ورزی کرنے کے بعد روس کو قصور وار ٹھہرا دیا ہے۔ اگر امریکہ نے یورپ میں اپنے میزائل  نصب کرنا جاری رکھا تو  ہم بھی اس سے مشابہہ اقدامات کریں گے۔

انہوں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یورپی یونین ، روس کے ساتھ اچھے سیاسی و اقتصادی تعلقات قائم کرے گی۔

روس کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ روس مشترکہ منڈیوں کی تشکیل جاری رکھے گا اور اس موضوع پر روس، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ،سیاحت کی حوصلہ افزائی کی خاطر ویزے کے مراحل میں آسانی  کے لئے الیکٹرانک ویزوں کا استعمال شروع کرے گا۔

روس میں ڈیمو گرافک مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں  شرح پیدائش کم ہو رہی ہے۔ آبادی میں قدرتی اضافہ 2023۔2024 کے سالوں سے شروع ہو سکتا ہے۔ کنبے کو اہمیت دے کر شرح پیدائش میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔

ملک میں غربت کی شرح میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ گذشتہ سال ملک میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 40 ملین تھی جو رواں سال کم ہو کر 19 ملین رہ گئی ہے ۔ اس مسئلے کو بھی حل کرنا ضروری ہے۔

صدر ولادی میر پوتن نے مزید کہا کہ روس کے زرِ محفوظ اور سونے  نے رواں سال کے خارجہ و تجارتی قرضوں کا حساب بند کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں