شمال مشرقی شام میں ایک نگراں فوج متعین ہوسکتی ہے: شاناہان

امریکی قائم مقام  وزیر دفاع پیٹرک شانا ہان  نے بتایا ہے کہ نیٹو اجلاس میں ہم  شام کے شمال مشرق میں ایک نگراں فوج   کا قیام  عمل میں  لانے پر  غور کریں گے

1144782
شمال مشرقی شام میں ایک نگراں فوج متعین ہوسکتی ہے: شاناہان

امریکی قائم مقام  وزیر دفاع پیٹرک شانا ہان  نے نیٹو کے  وزرائے دفاع اجلاس    میں شرکت کی غرض سے برسلز  روانگی کے دوران  اخباری نمائندوں  سے بات چیت میں عراق،شام ا ور افغانستان  کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

 شانا ہان نے  کہا کہ  نیٹو اجلاس میں ہم  شام کے شمال مشرق میں ایک نگراں فوج   کا قیام  عمل میں  لانے پر  غور کریں گے۔

 ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  اس فوج    کی قیادت کب، کون اور کہاں کی جائے گی  اس بارے میں  امریکی فوج کے شام سے انخلا کے بعد ہی  کچھ کہا جا سکے گا۔

 



متعللقہ خبریں