پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ’امن 2019‘ جاری

امن 2019ء سے متعلق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے

1142643
پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ’امن 2019‘ جاری

پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ’امن 2019‘ آٹھ فروری سے بارہ  فروری تک جاری رہیں گی۔  ذرائع کے مطابق مشق میں دنیا بھر سے 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور اپنے مندوبین کے ساتھ شریک ہیں۔ امن مشق کو ’’امن کے لیے متحد‘‘ کے عزم سے منسوب کیا گیا ہے۔
امن 2019ء سے متعلق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔ یہ مشقیں 2 مراحل ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی، جس میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس شریک ہوں گے ۔کمانڈ پاکستان فلیٹ نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ آنے والے دنوں میں ترکی، ملائیشیا اور سری لنکا کے ساتھ مشقیں کرے گی جبکہ عمان کے ساتھ مشترکہ گشت کا معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ بحری استحکام ہمارے قومی تحفظ میں نقطہ اوّل کی حیثیت کا حامل ہے، پاکستان دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مستعد کھڑا رہا ہے۔

کراچی بندرگاہ پر ہونے والی سادہ اور پروقار تقریب کے آغاز پر پرچم کشائی کی گئی، جس میں مشقوں میں شریک تمام 46 ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان  کے مطابق2007  سے پاک بحریہ مشقوں کی میزبانی کررہی ہے۔ امن مشقوں میں آرمی، پاک فضائیہ بھی شریک ہیں۔ 8 تا 10فروری ہاربر فیز اور 11 ،12 فروری کو سی فیز ہوگا۔

ہے، چین سے مزید 8 جدید ترین آبدوزیں حاصل کی جارہی ہیں اور ترکی سے بھی جدید جنگی بحری جہاز حاصل کیے جارہے ہیں۔

مشقوں کے انعقاد پر سربراہ پاک بحریہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جدید دور کے چیلنجز کا تقاضا ہے کہ مل کر مقابلہ کیا جائے۔

کثیرالملکی بحری مشق امن کے دوسرے روز مختلف سرگرمیاں جاری رہیں،دوسرے روز کی سرگرمیوں کے دوران مختلف ممالک کے اعلیٰ افسران اور وفود نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقاتیں کیں۔نیول چیف سے ملاقات کرنے والوں میں کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی لیفٹیننٹ جنرل ایڈزی ابسلام تفازوا چنیوکا چمونیو، رومانیہ کے چیف آف نیول فورسز وائس ایڈمرل الیگزینڈرو مرسو پی ایچ ڈی، آذربائیجان کے چیف آف کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروسز لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغییو ویلی اور امریکی ریٹائرڈ ایڈمرل ولیم اے اوونز شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف پہلو زیر گفتگو آئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحری مشق امن میں شرکت کرنے اور امن اور سیکیورٹی کے لئے مشترکہ کوششوں میں اضافے پر معززین کا شکریہ ادا کیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ/ دو طرفہ مصروفیات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔آنے والے معززین نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور امن مشق کے انعقاد کو سراہا ۔

رائل سعودی نیول فورسز اور ترک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی وائس چیف آف نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے ملاقات کی۔امن مشق2019 میں شریک تمام ممالک کے نمائندگان نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے ۔

امن مشق19 کے حوالے سے " بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی سیاست- بحر ہند میں میری ٹائم ڈائنامکس پر غور و فکر" کے عنوان کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام سہ روزہ انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس کا بھی آج آغاز ہو گیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

مشق میں شریک ممالک کے افسران اور جوانوں کے مابین کھیل کے دوستانہ مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال اور شوٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔

بحری مشق امن19 کے شریک ممالک کے بینڈز نے ایک انٹرنیشنل بینڈ ڈسپلے بھی پیش کیا جس کا مقصد تمام ممالک کو ان کی ثقافت کے ذریعے بھی ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔سری لنکا، پاک آرمی، پاک بحریہ ،پاک فضائیہ اور پاکستان رینجرز کے بینڈز نے بھی روائتی اور ملٹری دھنیں پیش کیں۔ حاضرین نے ان مسحور کن دھنوں کو بہت پسند کیا اور خوب سراہا۔

مشق میں شریک بحری افواج کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مبصرین۔ غیر ملکی مندو بین اور اعلیٰ افسران نے بھی میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیمو اور بینڈ ڈسپلے کی تقریب میں شرکت کی۔

 

بحری مشق امن 2019میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہان نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الگ الگ ملاقات کی ہے،وفود کے سربراہان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق کے انعقاد کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے امن مشق میں شریک وفود کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں،ملاقات کرنے والوں میں کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی، چیف آف رومانین نیوی چیف آف کوسٹ گارڈ آزربائیجان اور امریکہ کے ایڈمرل ریٹائرڈ ولیم اے اوین شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور امن مشق2019 پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفود کے سربراہان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق2019کے انعقاد کو سراہا۔



متعللقہ خبریں