ایرانی اور امریکی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی:حمید بعیدی نژاد

برطانیہ میں  متعین  ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں تردید کی ہے  کہ ایرانی اور امریکی سفارتکاروں نے لندن میں خفیہ ملاقات نہیں کی اور یہ خبر سراسر جھوٹی ہے

1111970
ایرانی اور امریکی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی:حمید بعیدی نژاد

برطانیہ میں  متعین  ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں تردید کی ہے  کہ بعض ذرائع ابلاغ نے کویتی اخبار الجریدہ کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی اور امریکی سفارتکاروں نے لندن میں خفیہ ملاقات کی تھی جس کے نتیجے میں سویڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لئے راہ ہموار ہوگئی.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس کو قطعی طور پر مسترد کیا جاتا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کویتی اخبار الجریدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سوئڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان حالیہ مذاکرات میں ہونے والی ابتدائی مفاہمت کے بعد ایک سنیئر یورپی سفارتکار نے اخبار کو بتایا کہ یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات لندن میں ایرانی اور امریکی سفارتکاروں کی خفیہ ملاقات کا نتیجہ ہے جس کا انتظام اومان  اور بعض یورپی ممالک نے کیا تھا.



متعللقہ خبریں