صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب کے لیےجنرل مارک ملی کا نام تجویز کردیا

امریکی سینیٹ سے اُن کی نامزدگی کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ موجودہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے

1103188
صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب کے لیےجنرل مارک ملی کا نام تجویز کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب کے لیے ملکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا نام تجویز کیا ہے۔

امریکی سینیٹ سے اُن کی نامزدگی کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ موجودہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے۔

 اس عہدے پر جنرل ڈنفرڈ کی مدت اگلے برس یکم اکتوبر کو پوری ہو جائے گی۔ جنرل مارک ملی تین برس قبل سن 2015 میں امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مقرر کیے گئے تھے۔ وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی کئی محاذوں پر کمان کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

وائٹ ہائوس کے 'ویسٹ ونگ' میں یہ ردو بدل ایسے وقت ہو رہی ہے جب جنوری میں ڈیموکریٹ ارکان ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں اور انتظامی معاملات اور نگرانی کے امور ایک چیلنج کی صورت اختیار کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی وہ 2020ء میں اپنے دوبارہ انتخاب کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگلے چوٹی کے فوجی مشیر کے طور پر آرمی جنرل مارک مائلی کو نامزد کیا جائے گا، جو میرین جنرل جوزف ڈنفرڈ کی جگہ لیں گے۔

ہفتے کے روز صبح اپنے ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے کہا ہےکہ ''ہمارے ملک کی خدمت سر انجام دینے پر، میں دونوں ہی بہترین اشخاص کا شکرگزار ہوں۔ تبدیلی سے متعلق تاریخ کا بعد میں تعین ہوگا''۔

مائلی میدان جنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان دنوں وہ 'چیف آف دی آرمی اسٹاف' کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جس عہدے پر وہ 2015ء میں فائز ہوئے تھے۔

مائلی نے متعدد بار عراق اور افغانستان میں افواج کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کے چیرمین بننے سے پہلے سینیٹ سے توثیق کا عمل درکار ہوگا۔

پینٹاگان کے کچھ فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لیے فضائیہ کے جنرل ڈیوڈ گولڈفائن بھی امیدوار ہیں، لیکن مزید بتایا ہے کہ مائلی کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ اس ضمن میں وہ ہفتے کو اعلان کریں گے۔

اُنھوں نے یہ بات فلاڈیلفیا میں بَری اور بحریہ کی ٹیموں کے درمیان سالانہ فٹ بال میچ کی تقریب میں شرکت کے دوران کی۔

 

 



متعللقہ خبریں