فلسطینی انتظامیہ کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی قرارداد کومستردکرنے والا ممالک کا شکریہ

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFAکی خبر کے مطابق فلسطین کے صدر مملکت کے آفس  نے  امریکہ کی طرف سے تیار کردہ  قرارداد کو مسترد  کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے

1102555
فلسطینی انتظامیہ کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی قرارداد کومستردکرنے والا ممالک کا شکریہ

فلسطینی انتظامیہ نے حماس کی مذمت کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کے  مستردکیے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFAکی خبر کے مطابق فلسطین کے صدر مملکت کے آفس  نے  امریکہ کی طرف سے تیار کردہ  قرارداد کو مسترد  کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 صدارتی آفس سے جاری کردہ اعلامیے  میں فلسطین کے قومی جدوجہد کی مذمت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دینے  کو جگہ دی گئی ہے۔

صدارتی آفس کےاعلامیے  میں  مشرق وسطی میں جامع،  منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے   1967 کی سرحدوں پر مشتمل دو مملکتوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئرلینڈ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے منظور کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 امریکہ کی جانب سے حماس کی مذمت کرنے لیکن دو مملکتوں کے قیام کا ذکر نہ کرنے والی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رات گئے مسترد کر دی گئی تھی۔

اس قرارداد کی حمایت میں 87  ممالک نے جبکہ مخالفت میں 58 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ 32 ممالک غیر جانبدار رہے۔

 قرارداد کو منظور کرنے کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صرف مشاورت کے مقصد کے لئے پیش کردہ لیکن عملی طور پر کوئی حیثیت نہ رکھنے  کے باوجود  یہ قرارداد بین الاقوامی سطح پر بڑی اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں