یوکرین میں مارشل لا لگنے پر ہمیں تشویش ہے : روس

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں مارشل لا لگانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

1095556
یوکرین میں مارشل لا لگنے پر  ہمیں تشویش  ہے : روس

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں مارشل لا لگانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اس صورت حال پر پوٹن نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی ہے۔

 اس بات چیت کے دوران روسی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جرمن چانسلر اس صورت حال پر  یوکرین حکومت کے ساتھ بات کریں گی۔

 جرمن چانسلر کے ساتھ بات چیت کے دوران پوٹن نے یہ بھی کہا کہ جرمنی یوکرین کو مزید ایسے سخت اقدامات سے گریز کرنے کی بھی تلقین کرے گا۔

یاد رہے کہ  یوکرینی حکومت نے مارشل لا کے نفاذ کے فیصلے کے علاوہ اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔



متعللقہ خبریں