شمالی کوریا نے سرحد پر فوج سے خالی کی گئی 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا
شمالی کوریا نے ماہِ ستمبر میں طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے دونوں ملکوں کی سرحد پر فوجیوں سے خالی کی گئی 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر فوج سے خالی کی گئی 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ماہِ ستمبر میں طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے دونوں ملکوں کی سرحد پر فوجیوں سے خالی کی گئی 10 چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق اتوار کے روز جنوبی کوریا کو چوکیوں کو تباہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے آج مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے کے قریب چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق پہلے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان فوج سے خالی کی گئی گیارہ گیارہ چوکیوں کو تباہ کرنے کا سمجھوتہ طے پایا لیکن بعد ازاں تاریخی اعتبار سے اہمیت کی حامل ایک ایک چوکی کو محفوظ رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے گذشتہ ماہ کے آخر میں شمالی کوریا اور اقوام متحدہ کی کمانڈ میں کورئین کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جھڑپوں کے سدباب اور مشترکہ اعتماد کی بحالی کے لئے طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں فوج سے خالی کئے گئے علاقے کی چوکیوں سے مسلح فوجیوں اور آتشی اسلحے کو پیچھے ہٹانے کا کام مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے