ایران پر پابندیوں سے حزب اللہ اور حوثیوں کی مدد رکے گی: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران اپنے خلاف امریکہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کو رقوم مہیا نہیں کر سکے گا

1082126
ایران پر پابندیوں سے حزب اللہ اور حوثیوں کی مدد رکے گی: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران اپنے خلاف امریکہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کو رقوم مہیا نہیں کر سکے گا۔

انھوں نے گزشتہ  روز  ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیاں ایران کے بُرے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے وضع کی گئی ہیں اور ان کا مقصد بالخصوص اس کو حزب اللہ جیسے  دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت سے روکنا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیوں نافذ کردی ہیں ۔

انھوں نے گزشتہ  اتوار کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف یہ سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں۔

اب ہم دیکھیں گے کہ ایران کے ساتھ کیا معاملہ پیش آتا ہےتاہم ،انھوں نے ان پابندیوں میں رعایت دینے کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔

مائیک پومپیو نے قبل ازیں  ایک ٹی وی چینل  پر گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ امریکہ  کے جوہری معاہدے سے انخلا کے بعد اب ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔

اب انھوں نے ایران کی تیل کی تجارت اور اس کے ساتھ کاروباری لین دین پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مائیک پومپیو اور امریکی وزیر خزانہ اسٹوین نوشین ایران کے خلاف  عائد کردہ ان نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آج جاری کررہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں