امید ہے خاشقجی کیس میں سعودی حکومت نے مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں مجھے دھوکہ نہیں دیا ہے
1079219
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیسمیں مجھے دھوکہ نہیں دیا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ، خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ابھی مزید معلومات حاصل کررہا ہے تاہم، مجھے نہیں لگتا کہ سعودی عرب میرے ساتھ اس حوالےسے کوئی غلط بیانی کر رہا ہے۔
دو روز قبل سعودی اٹارنی جنرل سعود المعجب نے استنبول میں اپنے ترک ہم منصب عرفان فیدان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے دونوں قانون دانوں میں طویل بات چیت ہوئی۔
دریں اثنا ٫ ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ سعودی اٹارنی جنرل اور عرفان فیدان کے درمیان خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جو کیس کی تحقیقات آگے بڑھانے میں مفید ثابت ہوں گی۔