صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کو غیر جانبدار ماہرین سے بھی کرایا جائے، اقوام متحدہ

ہائی کمشنر اقوام متحدہ: تمام تر قصوروار افراد کو  ان کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

1078612
صحافی خاشقجی کے  قتل کی تحقیقات کو غیر جانبدار ماہرین سے بھی کرایا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل  سے  متعلق تحقیقاتی عمل  میں بین الاقوامی خود مختار ماہرین کو بھی شامل کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ  کی حقوق انسانی کی ہائی کمشنر  مشل باخلٹ   کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ میں  سعودی  حکام سے خاشقجی کی نعش کے کہاں پر ہونے کا انکشاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

باخلیٹ نے اپنے تحریری اعلان میں  کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کی واردات "چونکا  دینے والا  ایک غیر انسانی فعل ہے۔"

اس کیس کی غیر جانبدار طریقے سے تفتیش کی  ضرورت پر زور دینےو الی ہائی کمشنر نے کہا  کہ تمام تر قصوروار افراد کو  ان کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ "میں ترک اور سعودی اداروں  کی جانب سے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد  کے بارے میں چھان بین اور دیگر کاروائیوں کا خیر مقدم کرتی ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ نعش کے پوسٹ مارٹم سے تمام تر حقائق سامنے آئیں گے لہذا سعودی  حکام کو مزید تاخیر   اور ٹال مٹول سے کام لیے بغیر  مقتول کی نعش کے بارے میں معلومات فراہم کرنی چاہییں۔



متعللقہ خبریں