امریکہ نے ایف۔35 جنگی طیاروں کی پروازوں کو التوا میں ڈال دیا

امریکی مسلح افواج اور اس کے بین الاقوامی سانجھے داروں نے عارضی طور پر ایف۔35 پروازوں کو ملتوی کر دیا

1067202
امریکہ نے ایف۔35 جنگی طیاروں کی پروازوں کو التوا میں ڈال دیا

متحدہ امریکہ کی جنوبی کیرولائنا ریاست میں گزشتہ ہفتے  ایف۔35 بی  جنگی طیارے کے گرنے کے بعد امریکہ اور بین الاقوامی شراکت داروں  سے تعلق  رکھنے والے تمام تر ایف۔35 طیاروں کی پروازوں کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔

مشترکہ حملہ پروگرام کے ترجمان جو دیلا ویدووا  کا کہنا ہے کہ "تمام تر ایف۔35 طیاروں کی ایندھن  پائپوں  پر تحقیقات جاری ہیں،  امریکی مسلح افواج اور اس کے بین الاقوامی سانجھے داروں نے عارضی طور پر ایف۔35 پروازوں کو ملتوی کر دیا ہے۔"

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 28 ستمبر کو کیرولائنا کے علاقے بیو فورٹ میں گرنے والے ایف۔35 بی طیارے  کے جائزوں کے دوران  نشاندہی ہونے والی بعض خامیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ جائزاتی عمل 24 تا 48 گھنٹوں تک مکمل ہو جائیگا۔



متعللقہ خبریں