نائجر: سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

نائجر میں ماہِ جولائی سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے

1055486
نائجر: سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

نائجر میں ماہِ جولائی سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہِ جولائی میں بارشوں کے موسم کا آغاز ہوا اور اس کے نتیجے میں دارالحکومت نیامی کے ساتھ ساتھ آگادیس اور زِندرکے شہروں میں سیلاب آ گیا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے 30 ہزار حیوانات تلف  ہو گئے ہیں اور 8 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی  کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ سال بارشوں کے موسم  میں آنے والے سیلابوں  میں 56 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں