"فلورنس" طوفان، ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہو گئی

امریکہ میں سمندری طوفان" فلورنس" نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے ہیں

1051384
"فلورنس" طوفان، ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہو گئی

امریکہ میں سمندری طوفان" فلورنس" نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے۔

مختلف حادثات میں23 افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

خبر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور نومولود بچہ بھی شامل ہے دونوں کی ہلاکت گھر پر درخت گرنے سے ہوئی۔

شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے متعدد درخت گر گئے۔

شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ 9 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

کئی علاقوں میں دو فُٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید ساڑھے 3 فٹ بارش کا امکان ہے اور  طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین نے طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود آندھی، موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب کی پیشنگوئی کی ہے۔



متعللقہ خبریں