امریکی صدر کی وزیر خارجہ پومپیو کو دورہ شمالی کوریا کی ہدایت

ڈونلڈ ٹرمپ: جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے  لیے مطلوبہ سطح پر  اقدامات نہیں اٹھائے گئے

1037347
امریکی صدر کی وزیر خارجہ پومپیو کو دورہ شمالی کوریا کی ہدایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے  شمالی کوریا  کا دورہ کرنے  کا کہا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ  پر اعلان  کیا ہے کہ میں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اس وقت  شمالی کوریا جانے کا کہا ہے کہ کیونکہ  میں ایسے  محسوس کرتا ہوں کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے  لیے مطلوبہ سطح پر  اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی کی جانب بھی اشارہ  کرنے والے ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ "اس بنا پر  میں نہیں  سمجھتا کہ چین نے  اس سےقبل کی طرح (اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود) جوہری اسلحہ کے خاتمے  کے سلسلے میں  اپنا تعاون  فراہم کیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ پومپیو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مسائل کے حل کے بعد مستقبل قریب میں شمالی کوریا  جانے کے منتظر ہیں۔  میں اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا ئی رہنما کم  جو اُنگ کو  سلام خلوص پیش کرتا  ہوں اور ان کے ساتھ عنقریب ملاقات  کے دن گن  رہا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں