مالی میں انتخابات سے پیشتر تصادم میں 17 افراد ہلاک

ک میں  کل منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل عوام کے درمیان تناؤ بلند سطح پر ہے

1021304
مالی میں انتخابات سے پیشتر تصادم میں 17 افراد ہلاک

مالی کے مرکزی علاقے موپتی   میں دوزوس شکاری گروپ اور فولانی قبیلے کے درمیان تصادم میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کی خبروں کے مطابق  اس تصادم میں ہلاک شدگان کا تعلق فولانی قبیلے سے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک میں  کل منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل عوام کے درمیان تناؤ بلند سطح پر ہے۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف کے  رہنماؤں میں سے صومائلہ سیسے  پر دوران ہفتہ مالی کے شمالی علاقے  تمبکتو  میں  انتخابی ریلی کے دوران حملہ ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں