امریکہ: جنگل کی آگ تاحال قابو سے باہر

ریاست کیلیفورنیا کے سان برنارڈینو قومی جنگل میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا

1019858
امریکہ: جنگل کی آگ تاحال قابو سے باہر

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے سان برنارڈینو قومی جنگل میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

ریور سائیڈ کنٹری فائر بریگیڈ  کی ٹیموں کے مطابق جنگل کی آگ کی وجہ سے 5 گھر جل گئے ہیں ا ور پورے قصبے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنگل میں آگ کا سبب بننے کے شبہے کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 32 سالہ برانڈون این میک گلوور  نامی شخص نے کل ریور سائیڈ کے علاقے میں ایک سے زائد مقامات پر آگ لگائی ہے۔

علاقے کے تقریباً 12 ہزار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق آگ کل صبح کے وقت شروع ہوئی اور مختصر وقت میں 19 مربع کلو میٹر کے علاقے میں پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ کا  تقریباً 500 افراد  کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن تاحال آگ پر قابو نہیں پا جا سکا۔



متعللقہ خبریں