جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

یہ حادثہ اس میرین کور بیس پر پیش آیا، جہاں جنوبی کوریا اور امریکا کے دستے سالانہ فوجی مشقیں کرتے ہیں

1014126
جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس میرین کور بیس پر پیش آیا، جہاں جنوبی کوریا اور امریکا کے دستے سالانہ فوجی مشقیں کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ زخمی فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات کے تعین کے لیے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں