ترکی میں خونی بغاوتی اقدام کی دوسری برسی پر واشنگٹن پوسٹ میں مذمتی اعلان

ترکی میں خونی بغاوت  کا حکم امریکی ریاست پنسلوانیا میں مقیم  فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولن نے دیا  تھا۔

1013181
ترکی میں خونی بغاوتی اقدام کی دوسری برسی پر واشنگٹن پوسٹ میں مذمتی اعلان

امریکہ  میں 150 سے زائد ترک۔ امریکی شہری تنظیموں کو یکجا کرنے والی ٹرکش ۔امریکن اسٹیئرنگ کمیٹی  نے واشنگٹن پوسٹ کے پورے صفحے پر اپنے اعلان میں قارئین کو دہشت گرد تنظیم فیتو   کے حوالے سے انتباہ اور اس تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن  کی ترکی کو حوالگی کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

مذکورہ کمیٹی نے یہ اعلان  15 جولائی کے ناکام بغاوت اقدام کی دوسری برسی کی مناسبت سے  واشنگٹن پوسٹ میں  دیا ہے۔

 اعلان میں  اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ 15 جولائی کی غدارانہ بغاوت کی کوشش کے دوران انقرہ میں قومی اسمبلی سمیت  متعدد سرکاری عمارتوں  کو نشانہ بنایا گیا تھا ، ترک عوام نے باغیوں کے خلاف  گلی کوچوں میں نکلتے ہوئے مداخلت کی تھی ،  جس پر باغیوں نے 250 افراد کو گولیاں مارتے ہوئے  شہید کر ڈالا تھا۔

اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی میں خونی بغاوت  کا حکم امریکی ریاست پنسلوانیا میں مقیم  فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولن نے دیا  تھا۔



متعللقہ خبریں